14 Dec 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 83 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزموں میں 74 ون ویلرز شامل ہیں، پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ میں ملوث 9 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہٰیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کےحوالے کر دیئے ہیں۔
