اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروانے کا طریقہ

14 Dec 2025
14 Dec 2025

(لاہور نیوز) نادرا نے وفات پانے والے شخص کا قومی شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے منسوخ کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔

نادرا کے مطابق کسی فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ اس کے قریبی خونی رشتہ دار جس میں بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین، بہن یا بھائی شامل ہوں، بلا معاوضہ منسوخ کروا سکتے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

نادرا وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ باضابطہ منسوخ کرتا ہے تو ساتھ میں کینسلیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتا ہے، قانون کے مطابق خاندان کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفات پانے والے شخص کا 60 دن کے اندر شناختی کارڈ منسوخ کروائیں۔

اس عمل کیلیے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا بیرونِ ملک جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ (اگر قابلِ اطلاق ہو) ضروری ہے۔

شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کینسلیشن سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دے سکتے ہیں، مرحوم/مرحومہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست اس کی بیٹیوں یا بہن بھائیوں کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔

والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد سمیت کوئی بھی خونی رشتہ دار اپنی پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے فوتگی کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ کروانے کی درخواست دے سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے