14 Dec 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ / (درمیانی سے شدید) دھند پڑنے کا امکان ہے۔
