اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یاسر نواز نے اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

14 Dec 2025
14 Dec 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ساتھی اداکارہ فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے فضا علی کے عمل کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کیا اور کہا کہ میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، تم تو مسلسل مشہور ہو رہی ہو، اب کیا اس کی جان لو گی؟ اللہ بھی معاف کر دیتا ہے انسان معاف نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ندا کو معاف کردو، جتنا مشہور ہونا تھا ہو چکی ہو بس ختم، اب اس چیپٹر کو بند کرو اور آگے چلو کسی اور کو پکڑو اور اس کی بینڈ بجاؤ۔

اس سے قبل اداکارہ فضا علی نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق ندا یاسر کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ جب ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے عوامی معافی مانگی تو فضا علی نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میزبان کو معافی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معافی سے پہلے کی گئی غلطی کا خمیازہ نہیں بھرا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے