اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

14 Dec 2025
14 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان سے ہٹا دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’لازوال عشق‘ کے پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکتا۔

شو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ چند ممالک جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، میں پروگرام کو بذریعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) دیکھا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب نے شو کی معطلی کی وجوہات پر فی الحال ردِعمل نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کئے جانے والے اس شو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، اس کا پہلا ٹریلر 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، 100 اقساط پر مشتمل اس شو کی میزبانی عائشہ عمر کر رہی ہیں، اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جا چکی ہیں۔

مذکورہ شو کو اپنے منفرد موضوع کے سبب پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا، اس شو کے خلاف پیمرا میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس پروگرام میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین ایک ساتھ رہتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا نے تصدیق کی کہ انہیں شو کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا دائرہ اختیار نہیں ہے لہٰذا پی ٹی اے سے رجوع کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے