اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں

14 Dec 2025
14 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنٰی زیدی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

 یمنیٰ زیدی ٹی وی اور فلم دونوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

یمنٰی کے مشہور ڈراموں میں بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، رازِ الفت، تیرے بن، گزارش، تھکن، ذرا یاد کر، عشقِ لا، یہ رہا دل اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں انہیں ڈرامہ جینٹل مین اور قرضِ جاں میں بھی خوب سراہا گیا۔

اس کے علاوہ وہ فلم نایاب پر لکس سٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور جلد ہی ایک رمضان سپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا۔

اس لباس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

بعض صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنٰی اس میں آرام دہ محسوس نہیں کررہیں۔

چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا، جبکہ کچھ افراد نے سخت تنقید بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے