اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عمر 16سال کرنے کی قرارداد جمع

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔

متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔

دوسری جانب قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ  سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے