اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(لاہورنیوز) کم عمر ڈرائیورز سے حادثات میں کمی نہ آسکی، نابالغ ڈرائیور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے۔

سندر نجی سوسائٹی لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری سے 5 افراد زخمی ہوئے، تیز رفتاری گاڑی کے حادثے کی ویڈیو  دنیا نیوز  نے حاصل کر لی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر چڑھتے ہوئے سڑک عبور کر کے ٹکرائی۔

کم عمر ڈرائیور عیشان کی غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، نابالغ ڈرائیور کی لاپرواہی، موٹر سائیکل سوار سمیت دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ تو درج کیا لیکن تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، کیس کی تفتیش سست روی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور نے ایک خاندان کے آٹھ افراد کی زندگیاں چھین لی تھیں، رواں سال میں اب تک لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کی غفلت سے 25 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو چکے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور اگر کسی شہری کو زخمی کرتا ہے تو اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے