اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کر رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہےہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی سکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی، نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیئے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے، بے نظیر انکم جیسے پروگرام جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں یوریا کھاد کی قیمتں کئی گناہ زیادہ ہے،حکومت نوجوانوں کے روز گار کے لئے کوئی مواقع پیدا نہیں کر رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نوجوان پڑھ لکھنے کے باوجود بے روز گار ہے، اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے، فارم 47 کے سسٹم میں چند لوگ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کے لوگوں اس طاقت کے نظام کے خلاف ڈٹ جاؤ،بنو قابل پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا بندوبست کر رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد نوجوان بنو قابل پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اِس ملک کے حکمران بڑے بڑے قرض لیتے ہیں اور معاف کروالیتے ہیں، ہمارے پروگرام جو لوگ قرضے لیتے ہیں وہ 99 فیصد ہمیں واپس کر دیتے ہیں، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو کر کوشس کرنی پڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان کو چھوٹے کورسسز کروائیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار کمائیں،ہم حواتین کے لئے دستکاری کے پروگرام لا رہے ہیں تاکہ خواتین گھر بیٹھے پیسے کما سکے،ہم خواتین کو ماکیٹنگ ٹولز سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے مصنوعات فروخت کرسکے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لارہے تا کہ وہ سپورٹس میں بھی آگے بڑھ سکے، یہ پاکستان طاقتوروں کا پاکستان نہیں بلکہ یہ پاکستان ہمارا پاکستان ہے، بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو پنجاب میں زیادتی کی گئی ہے ہم اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے