13 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،اُنہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔
تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا، امریکن اسٹنٹ مین نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔
