اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس کا گردشی قرضہ: پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے ڈیوٹی بڑھانے کی تیاری

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پی ڈی ایل بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے 3180 ارب میں سے 17 سو ارب روپے کی سیٹلمنٹ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، 14 سو ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، 3 سو ارب روپے ٹیکس اور سود کے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کر دیا جائے گا، تجاویز میں شامل ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی بڑھا دی جائے، گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ کو واپس منتقلی سے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے سیٹل کیا جائے۔

تجویز دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے ساڑھے 5 سو ارب روپے وصول ہوں گے، ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریبا 7 سو ارب روپے گردشی قرضہ کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 5 سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی، گیس سیکٹر گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے منصوبے کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے