اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(ویب ڈیسک) تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد  نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز  نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم  نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔

جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم علی خبیب گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے