13 Dec 2025
(ویب ڈیسک) جاوید بٹ قتل کیس میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے قتل کیس کی سماعت کی، امیر فتح کو سخت سکیورٹی میں سیشن کورٹ پیش کیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری چاروں طرف موجود رہی، ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کے رخصت پر ہونے پر امیر فتح کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
امیر فتح کے خلاف جاوید بٹ کے قتل کیس میں اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
