13 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 31 ہزار 377 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 11 ہزار 576 مرد، 6679 خواتین، 13 ہزار 133 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10043، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11067 اور غیر قانونی مقیم 10267 غیر ملکی شامل ہیں۔
