اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار وارث بیگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے موضوع پر بحث میں کود پڑے

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(ویب ڈیسک) مشہور گلوکار وارث بیگ بھی پنجاب میں ٹریفک رولز وائلیشن، جرمانوں اور سزاؤں کے موضوع پر بحث میں کود پڑے۔

گلوکار  وارث بیگ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کے معترف ہیں، انہوں  نے ٹریفک رولز کی پابندی کا کلچر تشکیل دینے کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی جدوجہد پر ایک   ویڈیو پیغام  سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، یہ ویڈیو پیغام فوراً ہی وائرل ہو گیا۔

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد  کروایا جا رہا ہے اور شہریوں نے بھاری چالان سے بچنے کیلئے لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر کا رخ کر لیا ہے جس پر معروف گلوکار ’وارث بیگ ‘ نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے درست اقدام قرار دیا۔

ہر دلعزیز گلوکار وارث بیگ کا پیغام سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "میں بہت خوش ہوں کہ صرف 10 دن میں 15 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بنے ہیں، حادثات کم ہو رہے ہیں، لوگ لائنوں میں کھڑے ہو کر لائسنس بنوا رہے ہیں۔"

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کیلئے بہترین اقدام کیا گیا ہے، جبکہ اس کا کریڈٹ پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی جاتا ہے۔

وارث بیگ نے بتایا کہ ان کا اپنا چالان بھی ہوا جسے انہوں نے خوشی سے ادا کیا اور شہریوں کو پیغام دیا کہ قانون کی پابندی کریں، لین کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، کیونکہ حادثات انہی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے