پنجاب گورنمنٹ
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری انتخابات، وزیر اطلاعات کی منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
12 Dec 2025
12 Dec 2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر جنرل، سیکرٹری سید عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری اسمبلی کا لازم جز ہے جبکہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری شاندار ماضی کی امین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پریس گیلری کی نو منتخب قیادت حکومت، اسمبلی اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنے گی۔
