اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت سے مذاکرت: ٹرانسپورٹز نے 5 روز سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت سے مذاکرت کے بعد ٹرانسپورٹز نے 5 روز سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

5 روز سے  ٹرانسپورٹرز کی  پیہہ جام ہڑتال نے  ملک میں  اشیاخوردونوش اور دیگر  تجارتی سامان کی ترسیل  روک دی تھی،  لاہور چیمبر  نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور ہڑتال کو ختم کروایا جائے ۔ 

منی مزدا اور  دیگر ٹرانسپورٹرز نے  اتحاد بنا کر چالان ، جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کی تھی جس پر پہلے وزیر ٹرانسپورٹ نے مذاکرات کیے اور موٹر وہیکل آڑڈیننس 2025 ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا  مگر  ٹرانسپورٹرز کا ابھی  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ہوا ہی تھا کہ حکومت ڈٹ گئی تھی اور آرڈیننس ختم کرنے  سے انکار کر دیا، جس کے بعد  ٹرانسپورٹرز نے دوبارہ  ہڑتال کر دی۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے کہاگڈز ٹرانسپورٹر کے حکومت کے ساتھ معاملات طے، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس مرکزی صدر حاجی شیر علی نے کہا ہے کہ کل 13 دسمبر کو تمام ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل ہونگے، ہماری سنیئر وزیر مریم اورنگزیب سے صبح دس بجے میٹنگ ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے