اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی علماء و مشائخ کانفرنس: پاک فوج سے یکجہتی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء کرام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین کیا ہے۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، شرکاء نے ملکی صورتحال، عسکری اقدامات اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔

جامعہ رشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا اور عسکری قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے، اس میں سب سے بڑی ضرورت سیاسی اور عسکری قیادت کے مضبوط تعلق اور باہمی اتفاق کی ہے، قیادت کا یکجا ہونا آئین، دین اور شریعت کے مطابق ہے جس پر پوری قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی افواج کو محافظِ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا کیا ہے، ہماری فوج نہ صرف اسلامی فوج ہے بلکہ حرمین کی محافظ بھی ہے، اور یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ہماری فوج کو غزوہ ہند کی توفیق عطا فرمائی ہے، اس لئے پوری قوم کو فوج کا ہر صورت ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے فتنہ الخوارج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں 42 احادیث موجود ہیں اور اس فتنے کی سرکوبی کیلئے اللہ تعالیٰ نے عسکری قیادت اور پاک فوج کو منتخب فرمایا ہے، اس وقت فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے علماء کی مدد انتہائی اہم ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارج مذہب کی بنیاد پر دہشت گردی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان میں فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہند کو بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔

مفتی عبدالرحیم نے علماء سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کو تنبیہ کریں کہ اسلام کے نام پر پاکستان کے معصوم شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور تمام علماء کو یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت سپہ سالار کی ذمہ داری ہے جبکہ اس کے نظریے کی حفاظت علماء کی، مدارس کے 30 لاکھ طالبعلم فوج اور قوم کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔

حافظ طاہر کا کہنا تھا کہ مئی میں پاکستان کو ملی فتح اللہ کی مدد، قوم اور فوج کے اتحاد سے حاصل ہوئی۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ "بنیان المرصوص" نے دنیا میں پاکستان کو عزت دی ہے، انہوں نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی شدید مذمت کی۔

جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی.

پیر حسان حسیب الرحمان نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ علماء اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے ہر قدم پر فوج کے ساتھ ہیں، پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر عزت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی فخر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے