اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی فہد مصطفی اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔

ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ایل ایس اے ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ہانیہ کی توثیق حیدر سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

 

 

دونوں نے ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہا اور ہانیہ نے انہیں گلے بھی لگایا۔ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا، ’تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟‘ جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ ’یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟‘۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے