اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ٹکٹس میرٹ پر تقسیم ہونگے: نواز شریف

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی ٹکٹ میرٹ پرجاری کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی، اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کیا، اس دورے کے دوران تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

قائد حزبِ اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر اور گگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، پنجاب میں آئیں تو نظر آتا ہے کہ یہ ترقی کرتا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ علاج کیلئے پنجاب آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کے لیے میگا پراجیکٹس جاری ہیں، کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، شہریوں کیلئے بہترین سڑکیں بنائی جارہی ہیں، پنجاب تیزی سے ترقی کی مزید منزلیں طے کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق ہے آزاد کشمیر اور گگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے