اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(ویب ڈیسک)فیفا فٹبال سیریز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیلانی این فینٹونیو کا برین چائلڈ ہے اور فیفا سیریز میں ان ممالک کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جو ہر 4 سال بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں ہوتے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی فیفا کی جانب سے پاکستان کو خواتین سیریز کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں۔محسن گیلانی نے کہا کہ درحقیقت یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے، ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت کی البتہ فیفا کے کسی ایونٹ میں براہ راست شرکت کا یہ پہلا موقع ہوگا اور اس کے لیے وہ فیفا کے صدر کے بے حد شکر گزار ہیں۔

اس ایونٹ سے پاکستان بھر کے نوجوان فٹبالرز کو ایک تحریک ملے گی اور یہ پہلی بار ہوگا کہ فیفا کہ کسی ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے گا جو درحقیقت بطور پی ایف ایف صدر کسی کارنامے سے کم نہیں ہوگا۔

فیفا خواتین فٹبال کی عالمی درجہ بندی کی 198 ٹیموں میں پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کا 154واں نمبر ہے۔فیفا نے خواتین سیریز 2026 میں پاکستان کو آئیوری کوسٹ کے گروپ میں رکھا ہے تاہم پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ کس ملک سے کس تاریخ کو ہونا ہے، ابھی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے