اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 297 رنز سے ہرا دیا

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) انڈر 19 ایشیا میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے اور حریف ملائیشیا کو 297 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 346 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں صرف 48 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے بعد شاہینوں نے بولنگ میں بھی ملائیشیا کی ٹیم کو زیر کر دیا، بولرز نے ملائیشین بیٹرز پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ کوئی بیٹر بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

ملائیشین ٹیم کی جانب سے کپتان دیاز بیٹرو اور محمد اکرم 9، 9 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، تین بلے باز بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے، پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صیام نے تین، تین جب کہ دانیال علی خان نے 2 اور نیقاب شفیق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شاہین بلے بازوں نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔

سمیر منہاس نے 148 گیندوں پر 177 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی جارحانہ اننگ میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ احمد حسین نے بھی سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنائے، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 293 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے