اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک برطانیہ مذاکرات کا نیا دور، اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ایجوکیشن گیٹ وے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا ہے، مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔

مذاکرات کے دوران بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پاک یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے اگلے مرحلے کا افتتاح کیا، اس پروگرام کے تحت اسٹارٹ اَپ فنڈ متعارف کروائے گئے جبکہ آن لائن لرننگ پروگرامز اور تعلیمی مواقع میں توسیع کی گئی۔

پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام کا آغاز کیا۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات سے پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے