اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز: باکسنگ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میدان مار لیا

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) 35 ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین مقابلوں میں مجموعی طور پر 12گولڈ میڈلز حاصل کر کے میدان مار لیا۔

کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس پر پاکستان آرمی نے مردوں کے مقابلوں میں 5 گولڈ اور 4 سلور میڈلز جبکہ خواتین مقابلوں میں 7 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنرل ٹرافی جیتی۔

نیوی نے مردوں میں تین گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا نے دو گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین میں ایچ ای سی نے ایک گولڈ، ایک سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ نیوی نے دو سلور اور چار برا نز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔

واپڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ چھٹی جبکہ پنجاب نے دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

سندھ کے باکسرز نے مردوں میں ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز میں سندھ کی کوئی بھی باکسر میڈل نہیں جیت سکی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے