اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماڈلز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے میں ماہر ہوتی ہیں: نادیہ حسین

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی فیشن انڈسٹری سے وابستہ مایاناز ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے پاکستانی سیلیبریٹیز کے لنڈا بازار سے خریداری کرنے سے متعلق انکشاف کر دیا۔

حال ہی میں ماڈل نادیہ حسین سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا ماڈلز اور سیلیبریٹیز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں تلاش کرکے خریداری میں ماہر ہوتے ہیں؟ نادیہ حسین نے اس رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ بھی لنڈا سے سامان خریدتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بالکل ایسا ہی ہے، میں خود بھی دونوں طرح کے بازار جاتی ہوں، لنڈا بازار سے بھی اور عام سٹورز سے بھی خریداری کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں لنڈا بازار میں ماسک نہیں پہنتی اور ماڈلز کے بارے میں یہ بات درست ہے کہ وہ لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے میں ماہر ہوتی ہیں اور اکثر بہترین ڈیزائنر کپڑے مل جاتے ہیں، تھرفٹ مارکیٹ میں کئی پرستار میرے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے