اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم پنجاب کا تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری کیمپس بنانے پر زور

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور صوبے میں منشیات کی روک تھام کے موجودہ میکانزم کا جائزہ لیا۔

ڈی جی سی این ایف مظہر اقبال نے وزیر تعلیم کو فورس کے آپریشنل ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تعلیمی اداروں کے گرد حساس مقامات کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، پورے پنجاب میں سٹریٹ ڈرگز نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور کارروائیاں ٹیکنالوجی بیسڈ سرویلنس اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی سی این ایف نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر سی این ایف یونٹس کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی لے لی گئی ہے اور استعداد کار میں اضافہ فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی ادارے منشیات کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہیں اور طلبہ میں آگاہی کیلئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو وسیلہ بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کونسلنگ کو یقینی بنایا جائے گا اور اساتذہ کی تربیت طلبہ کے تحفظ کی ضمانت بنے گی۔

وزیر تعلیم  نے ہدایت کی کہ "ڈرگ فری کیمپس" پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل ٹریکنگ پالیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے، انہوں  نے سی این ایف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے محکمہ تعلیم اور محکمہ داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ سی این ایف کی سکول ریچ آؤٹ اور آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے