اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن، 4 ہزار 150 کلو بیمار مرغیاں ضائع

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کیلئے ٹولنٹن مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر گوشت اور مرغی کی چیکنگ کا آپریشن کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق 80 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 4 ہزار 150 کلو بیمار اور کم وزن مرغیاں تلف کی گئیں، جو نزلہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں، برآمد شدہ مرغیوں کا تفصیلی معائنہ  ویٹرنری سپیشلسٹ نے کیا۔

چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے سپلائرز اور میٹ شاپس پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ گوشت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کی سپلائی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایس او پیز وضح کئے گئے ہیں، جن کے مطابق ملازمین کو کام کے دوران ایپرن، ہیڈ کور، ماسک اور دستانے لازمی استعمال کرنا ہوں گے، سپلائرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تندرست مرغیاں فراہم کریں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے بتایا کہ ٹیمیں دن میں تین شفٹوں میں مارکیٹ کی چیکنگ کرتی ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے  دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے