12 Dec 2025
(لاہور نیوز) نیشنل گیمز میں فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے کے باعث 12 کھلاڑیوں کو ایونٹ سے باہر کر دیا گیا۔
گزشتہ روز فٹ بال میچ کے دوران پاکستان آرمی اور واپڈا کے کھلاڑیوں میں جھگڑا ہوا، نیشنل گیمز کے سیمی فائنل میں جھگڑے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایکشن لے لیا۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 12 کھلاڑیوں پر ایونٹ میں مزید شرکت پر پابندی لگا دی، اس کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ زاہد حمید اور آفیشل ندیم عبدالرحمان کو بھی ٹورنامنٹ سے معطل کر دیا گیا۔
