12 Dec 2025
(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔
