اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(ویب ڈیسک): پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں 13 دسمبر کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا۔

عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہونے کے باوجود پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا جس نے شائقین کی ناراضی میں مزید اضافہ کر دیا۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے"۔

گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔

کنسرٹ کی منسوخی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا شدید ردِعمل سامنے آیا، متعدد افراد نے سوال اٹھایا کہ جب ضروری حکومتی اجازت نامے حاصل نہیں کیے گئے تھے تو پھر ٹکٹوں کی فروخت کیوں کی گئی؟

شائقین اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ خریدے گئے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کیا ہوگی اور رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے