اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی سے مقابلہ، باپ، 2 بیٹوں سمیت 4 منشیات فروش ہلاک، 3 ساتھی فرار

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) مریدکے میں سی سی ڈی پولیس صدر سرکل کا منشیات فروشوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر سی سی ڈی نے ریڈ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تین باپ بیٹوں سمیت چار افراد مارے گئے جبکہ ملزمان پر فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں منشیات سمیت پولیس مقابلوں کے مقدمات درج تھے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں سے 9 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزموں میں دو بھائی، باپ اور کزن شامل تھے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیصل عباس ولد جعفر، ناصر ولد بشیر، فیصل ولد بشیر، بشیر ولد نوشیر شامل تھے۔

ہلاک منشیات فروش شیخوپورہ ننکانہ کے علاقوں میں ڈیلرز کو منشیات فروخت کرنے آئے تھے، ہلاک منشیات فروشوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ بھاگنے والے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے