11 Dec 2025
(لاہور نیوز) بار بار مہم کے باوجود شہر لاہور پولیو سے پاک نہ ہو سکا تاحال پولیو کی موجودگی کے خطرات بڑھنے لگے۔
لاہور میں پولیو کا خطرہ تاحال موجود ہے ،شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں لئے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
بار بار پولیو مہم کے باوجود لاہور پولیو سے پاک نہ ہوسکا،مسلسل 2 برس سے لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی سنگین خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں 15 نومبر سے پولیو کے خلاف مہم جاری ہے۔پولیو کے خلاف ایک اور مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
