اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب اور اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے، اعجاز قریشی

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔

اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اڑھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا ہے۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ عدالتوں میں ایک کیس جانےسے متاثرہ فریق مزید مشکلات میں پڑ جاتا ہے، جرگہ سسٹم کے تحت بھی متعدد فیصلے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چار دفاتر سے بڑھ کر 26 دفاتر قائم ہوگئے، ماہانہ کیسز 60 سے بڑھ کر 200 سے زائد ہوگئے، 95 فیصد کیسز پرعمل درآمد مکمل ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے