اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف آج میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ کل بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔

دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے، فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے، ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے