جرم وانصاف
اچھرہ: سونے کا تاجر ساتھی جیولرز کا کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا لے کر رفو چکر
11 Dec 2025
11 Dec 2025
(لاہور نیوز) اچھرہ میں ایک جیولر کا اپنے ساتھی جیولرز کے ساتھ مبینہ فراڈ سامنے آ گیا، تاجر شیخ وسیم 20 کلو سونا لے کر رفوچکر ہو گیا۔
شیخ وسیم نے تاجروں کو اعتماد میں لے کر 20 کلو سونا اپنے پاس اکٹھا کیا جس کی مالیت تقریبا 90 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
متاثرہ دکاندار کے مطابق وسیم اپنی بھابھی کے انتقال کی اطلاع دے کر کراچی چلا گیا، چند روز بعد معلوم ہوا کہ وہ اپنا گھر بھی فروخت کر چکا ہے۔
متاثرہ دکانداروں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سونا چوری یا غائب ہونے کا ذکر حقائق کے منافی ہے۔
