(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا منصوبہ فائنل کر لیا ہے۔
منصوبے کے مطابق کسان صرف 40 فیصد رقم ادا کر کے جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق جدید مشینری کی خریداری پر حکومت 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ سبسڈی فہرست میں روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، چیسل پلو سمیت 26 بنیادی زرعی آلات شامل ہیں۔
ویجیٹیبل نرسری ٹرانسپلانٹر، شوگر کین پلانٹر، سلیج ہارویسٹر سمیت جدید مشینری بھی پروگرام میں شامل کی گئی ہے۔
زرعی مشینری کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار سے 20 لاکھ روپے تک ہے، جن پر دی جانے والی سبسڈی 54 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے کاشتکاروں کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، فصلوں کی بروقت کاشت ممکن ہو گی اور صوبے بھر میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ میں تیزی آئے گی۔
