11 Dec 2025
(لاہور نیوز) حج 2026 کے آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج کی بھرتی کے حوالے سے جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں اور عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جعلساز کیسے دھوکا دے رہے ہیں؟
مختلف جعلی آرگنائزیشنز خود کو وزارت سے منظور شدہ ظاہر کر رہی ہیں,اخبارات میں جعلی اشتہارات بھی دیئے گئے ہیں، موبائل نمبرز کے ذریعے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریس کرنا مشکل ہو۔
وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق صرف منظورشدہ کمپنیوں کے ذریعے درخواست جمع کروائیں، موبائل فون پر رابطہ نہ کریں، ہمیشہ لینڈ لائن نمبر پر تصدیق کریں،درخواست دینے سے پہلے کمپنی کا ریکارڈ وزارت کے آفیشل چینلز سے لازماً چیک کریں۔
جعلی بھرتیوں میں پیسے اور دستاویزات دونوں کا نقصان ہوتا ہے،اصل بھرتی کا عمل سختی سے وزارت کی نگرانی میں کیا جاتا ہے، کوئی شارٹ کٹ نہیں۔
