11 Dec 2025
(لاہور نیوز) سابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر شفقت ساہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
سابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر شفقت ساہی کی نماز جنازہ مسجد بلال سن فلور ہاؤسنگ سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی، ان کی نمازجنازہ مفتی محمد ساجد نے پڑھائی۔
سابق ڈی پی آئی ایلمنٹری ہمایوں شاہد اور ممبر لاہور بورڈ محمد اعظم بٹ، عثمان غنی سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
مرحوم ڈاکٹر شفقت ساہی کو آہوں او رسسکیوں کے ساتھ فلور سوسائٹی جوہر ٹاون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
