اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی: اویس لغاری

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ’ ایکس‘ پر جاری بیان میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ! اِس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے، ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے کی سیٹلمنٹس مکمل کر لی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے پی ایچ ایل کے سیٹلمنٹس کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے ہیں، سکوک ریڈمپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے، 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولیات میں سیٹل ہوگئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلمنٹ نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی، اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا، حکومت کی توانائی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات جاری ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے