اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہور نیوز) لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے کہا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا،50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے، کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، ادکارہ صائمہ کو2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں نعمان اعجاز بھی تھے لیکن انہوں نے اس صورتحال کی وجہ سے کام نہیں کیا، احمد جہانگیر بلوچ نامی شخص کہتا ہے کہ میڈم اکیلے میں مجھ سے ملیں، یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ صائمہ کے شوہر اور معروف ہدایتکار سید نور نے شکوہ کیا کہ ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں اور ہمیں کیا مل رہا ہے، میری بیوی کو ہراساں کیا گیا اس نے بہادری سے مقابلہ کیا، ہماری فلم انڈسٹری اپنی جنگ لڑ رہی ہے، اگر آئندہ کوئی واقعہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

سید نور نے مزید بتایا کہ پہلے لوگ ہمیں شوٹنگ نہیں کرنے دیتے تھے اب کالے کوٹ والے تنگ کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے