اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ اغوا کیس: چیف جسٹس عالیہ نیلم کا پولیس کی خالی فائل پر اظہارِ برہمی

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ بھی موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ بری عادت ہے کہ فائلوں سے اہم چیزیں نکال لی جاتی ہیں، یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مغوی خاتون کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ اور کوئی دستاویزی ثبوت پیش کریں جس سے ثابت ہو کہ مغویہ واقعی درخواست گزار کی بیٹی ہے۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو تو یہ بھی معلوم ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی بنیادی چیزوں کا علم نہیں۔ 

عدالت نے پولیس کو 15 روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے