اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کے دام بے لگام، برائلر گوشت کی قیمت 482 روپے کلو مقرر

11 Dec 2025
11 Dec 2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہریوں کی قوت خرید شدید متاثر ہو گئی۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 482 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، کچھ مارکیٹوں میں صافی گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جو صارفین کیلئے ایک اضافی بوجھ ثابت ہو رہی ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فارم گیٹ ریٹ 305 روپے فی کلو جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر کی قیمت 319 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 333 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ دو دنوں میں برائلر گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، ایک درجن انڈوں کی قیمت 353 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 10 ہزار 470 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے