(لاہور نیوز) ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا، صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس237 ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں سب سے زیادہ اے کیو آئی فیصل آباد میں 772 ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالہ میں 256 اور بہاولپور میں 279 ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو گئی، موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹروے ایم ون رشکئی سے پشاور اور ایم 3 رجانہ سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، شہری سفر کے دوران احتجاجی تدابیر اختیار کریں۔
