10 Dec 2025
(لاہور نیوز) ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ایف) نے اپنے پارٹنر سکولوں میں زیرِ تعلیم لڑکیوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اور ہائر سیکنڈری جماعتوں میں مرد اساتذہ کی تدریس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی ایف نے سکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ لڑکیوں کے سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کی جائیں اور مرد اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق سخت پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
پی ایف حکام کا کہنا تھا کہ مرد اساتذہ کی موجودگی سے طالبات کے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، میل ٹیچرز کی تعیناتی پر سخت کارروائی کی جائے گی یہ فیصلہ طلبہ کے بہتر تعلیمی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پی ایف نے تمام پارٹنر سکولوں کو فوری طور پر میل ٹیچرز ہٹانے اور نئی پالیسی کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
