اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد بدعنوانی کیلئے نیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

10 Dec 2025
10 Dec 2025

(لاہور نیوز) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے۔

نیب ڈے پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج ملک میں نیب کےافسران کی عزت ہے، آج لوگ نیب کے افسران سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔

اُنہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے، گزشتہ دورِحکومت میں اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا، نیب کیسزکی وجہ سےعوام ہروقت خوف میں مبتلا رہتےتھے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے سب سے پہلے ادارے کے اندر احتساب کیا، ای سی ایل کمیٹی میں45 ہزارکیس تھے، اکثر کا کوئی تعلق نہیں بنتا تھا، متاثرین کی اربوں روپے مالیت کی زمینیں واگزار کرائی گئیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلے والی نیب میں ہم ان کی کسی تقریب میں نہیں جاتے تھے، پہلے ہم نیب کی حوالات میں جانے کا سوچ سکتے تھے، تقریب میں جانے کا نہیں.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگلےسال تقریب میں کوشش کروں گا زیادہ سےزیادہ اراکین اسمبلی واک میں شرکت کریں، نیب نے کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے