10 Dec 2025
(لاہور نیوز) عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوادی۔
فہرست میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا نام شامل ہے جو دیگر رہنماؤں کے ساتھ کل پھر ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
دوسری جانب فہرست میں ارشد ایوب، ریاض خان، عاصم خان، مرزا آفریدی اور اعجاز خان کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ملاقات کے دن بھی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔
