اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز: اسلام آباد نے تاریخ میں پہلی بار ٹینس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

10 Dec 2025
10 Dec 2025

(لاہور نیوز) 35ویں نیشنل گیمز میں ٹینس کے ویمنز ٹیم ایونٹ فائنل میں اسلام آباد نے واپڈا کو اپ سیٹ کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسلام آباد کا نیشنل گیمز 2025 میں پہلا گولڈ میڈل بھی ہے، ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے سنگل میں واپڈا کی اشنا سہیل نے شندانہ ربی کو با آسانی 0-6 اور 0-6 سے مات دے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم دوسرے سنگل میں اسلام آباد کی ماہین آفتاب نے واپڈا کی مہک کھوکھر کو 2-6 اور 2-6 سے زیر کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔

ڈبلز میں اسلام آباد کی شیزا ساجد اور ماہین آفتاب نے واپڈا کی جوڑی اشنا سہیل اور سارہ منصور کو 1-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دے دی اور نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کو ٹینس میں گولڈ میڈل کا حقدار بنوادیا۔

دوسری جانب مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے