پنجاب گورنمنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا
10 Dec 2025
10 Dec 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی، ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔
