اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایگزم بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

10 Dec 2025
10 Dec 2025

(لاہورنیوز) ریکوڈک منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، امریکی ایگزم بینک نے منصوبے کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی باضابطہ منظوری دے دی۔

فیصلہ منصوبے میں تیزی، سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو نئی توانائی دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ منظور کی گئی فنانسنگ ریکوڈک میں منرلز اور کریٹیکل مائننگ آپریشنز کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گی، اس پروگرام کے تحت پاکستان میں 2 ارب ڈالر مالیت کی جدید مائننگ مشینری درآمد کی جائے گی جس سے منصوبے کی فعالیت اور عالمی معیار کے مطابق ترقی ممکن ہو سکے گی۔

ان کے مطابق اس فنانسنگ سے پاکستان اور امریکا خصوصاً بلوچستان اور امریکی صنعتی شعبے میں مجموعی طور پر 13 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جن میں بلوچستان میں 7500 جبکہ امریکہ میں 6000 نئی نوکریاں شامل ہیں۔

نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی کہ اس معاونت کے بعد منرلز اور مائننگ سیکٹر میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے مزید مشترکہ معاہدے سامنے آئیں گے جو دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نئی مالی معاونت سے امریکا پاکستان پارٹنرشپ بلوچستان میں معاشی ترقی، روزگار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے دروازے کھولے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے