اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

10 Dec 2025
10 Dec 2025

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں مرحلہ وار اضافہ منظور کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق مارجن میں نصف اضافہ فوری طور پر نافذ ہو گا جبکہ باقی نصف اضافہ پٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن سے مشروط ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منافع میں اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافہ متوقع ہے، جو آئندہ قیمتوں کے شیڈول میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا مقصد شعبے کی لاجسٹک اور آپریشنل لاگت کو پورا کرنا ہے، تاہم اس فیصلے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے